Question #: 1795
November 25, 2016
Answer #: 1795
السلام علیکم!
کیا حیض کی حالت میں، حفظِ قرآن کے دوران ، قرآن کو نہ چھوتے ہوئے صرف زبان سے یا فون میں دیکھ کر قرآن پڑھ سکتی ہے تاکہ قرآن پاک بھولے نہیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
حیض کی حالت میں قرآن کریم کو زبان سے پڑھنا جائز نہیں، البتہ دوران حفظ ناپاکی کے ایام میں قرآن کریم یاد کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ قرآن کریم کی تلاوت سنتی رہے، اور زبان کو ہلائے بغیر دل دل میں اس کو سوچتی رہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جس بچی کو قرآن پاک حفظ کرانے کا ارادہ ہو اس کو بہت چھوٹی عمر میں کرادیا جائے، تاکہ حیض کی وجہ سے مشکل پیدا نہ ہو۔
الدر المختار (1/ 293)
( وقراءة قرآن ) بقصده ( ومسه ) ولو مكتوبا بالفارسية في الأصح ( إلا بغلافه ) المنفصل كما مر ( وكذا ) يمنع ( حمله ) كلوح وورق فيه آية.
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۲۶؍صفر ؍۱۴۳۷ھ
۲۷؍نومبر ؍۲۰۱۶ء