25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2731

January 06, 2021

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا ایام بیض کے روزے میں چھوٹے ہوۓ فرض روزے کی نیت کر کے رکھ سکتے ہیں؟ جزاکم اللہ خیرا

Answer #: 2731

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  کیا ایام بیض کے روزے میں چھوٹے ہوئے فرض روزے کی نیت کر سکتے ہیں؟ کن روزوں میں چھوٹے ہوئے روزے کی نیت کرنا درست ہے اور کن میں نہیں؟ جزاکم اللہ خیرا

الجواب حامدا ومصلیا

ایام بیض کے روزوں میں قضا ( چھوٹے ہوئے  فرض) روزوں کی نیت کرنا درست نہیں ہے، ایام بیض کے روزے الگ رکھنے ہوں گے اور قضا روزے الگ رکھنے ہوں گے، اسی طرح دیگر نفل  روزے بھی قضا روزے کے  ساتھ  ، ایک ساتھ ادا نہیں ہوسکتے، دونوں کو الگ الگ رکھنا ضروری ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏17‏ جمادى الثانی‏، 1442ھ

‏31‏ جنوری‏، 2021ء