29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2588

April 24, 2020

مسنون اعتکاف کرنے کے لیے کیا باکرا عورت حیض روکنے والی دوائیں استعمال کر سکتی ہے؟

Answer #: 2588

الجواب حامدا ومصلیا

ایسی دواؤں کا استعمال جائز تو ہے لیکن حیض روکنے والی دوائیں استعمال کرنے  کے بارے میں کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیے، عام طور پر ایسی دواؤں کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ  ہوتا ہے اور ایام بے ترتیب ہوجاتے ہیں  اور وقفے وقفے سے خون کے دھبے آتے رہتے ہیں۔ اس لیے ایسی دواؤں کو  استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏24‏ جون‏، 2020ھ

‏24‏ جون‏، 2020ء