25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2587

April 24, 2020

گھر میں حافظ مرد اگر امامت کروائے تراویح میں، اُسکی بیوی جو غیر حافظہ ہو، اس کو پیچھے سے لقمہ دے قرآن کھول کر۔۔ تو ایسے میں مقتدی کی نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟ کوئی جوڑ کی صورت پیدا ہو سکتی ہے؟

Answer #: 2587

گھر میں حافظ مرد اگر امامت کروائے تراویح میں، اُسکی بیوی جو غیر حافظہ ہو، اس کو پیچھے سے لقمہ دے قرآن کھول کر۔۔ تو ایسے میں مقتدی کی نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟ کوئی جوڑ کی صورت پیدا ہو سکتی ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

قرآن کھول کر امام کو  لقمہ دینا جائز نہیں ہے ۔ اگر کسی مقتدی نے امام کو قرآن کھول کر لقمہ دیا اور امام نے یہ لقمہ لے لیا تو امام سمیت سب کی نماز فاسد ہوجائے گی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏30‏ شوّال‏، 1441ھ

‏22‏ جون‏، 2020ء