19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1736

September 27, 2016

Assalamu alaykum, zuveriyyah ke kuch roze ramzan ke chute huve he. jis ki kaza baki he. agar moharram ke nafl rozo mein ,ya aur koi nafl rozo mein kaza ki niyyat bhi kar le to kaza ho jayegi ?

Answer #: 1736

السلام علیکم !

ایک عورت کے  کچھ روزے  رمضان کے چھوٹے ہوئے ہیں، جس کی قضا باقی ہے۔ اگر محرم کی نفل روزوں میں یا کوئی اور نفلی روزے میں قضا کی نیت بھی کرلے تو قضا ہوجائے گی۔

الجواب حامدا ومصلیا

فرض روزہ، خواہ قضا ہو یا ادا،اس میں نفل روزہ کی نیت درست نہیں،  لہذا محرم کے روزے الگ رکھنے ہوں گے، اور رمضان کے قضا روزے الگ سے رکھنا ہوں گے۔ ایک روزے  سے دونوں  کی نیت کرنا درست نہیں۔(احسن الفتاوی:۴۴۰/۴)

واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۶؍ذی الحجہ؍۱۴۳۷ھ

۲۹؍ستمبر ؍۲۰۱۶ء