29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 3052

November 24, 2022

ایک عورت کے دو بچے ہیں پہلی بچی سات سال کی ہے اور ذہنی ۔ معذورر ہے۔دوسر بچہ دو سال کا ہے اسے بھی ذہنی بیماری ہے ڈاکٹروں کے مطابق کزن میرج کی وجہ سے بچے ایسے پیدا ہو رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہ عورت اب تین ماہ کی حاملہ ہے، کیا مذکورہ بالا صورتحال کے پیش نظر اسقاط حمل جائز ہے ۔

Answer #: 3052

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں اگر کسی قابل اعتبار  ٹیسٹ سے ایسا معلوم  ہوجائے تو چار ماہ سے کم کا حمل اس عذر کی وجہ  سے ساقط کراسکتے ہیں۔ چار ماہ یا اس سے زیادہ مدت کے حمل کو ساقط کرانا جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ