25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3035

October 24, 2022

A.O.A agar dahi bachnay k liya jamain or us usmain Thora SA Pani dal lain Jasa 2kilo ma Pao to kiya jaiz h Lana walon na to dahi JAMA howa Lana h to kiya jaiz h

Answer #: 3035

الجواب حامدا ومصلیا

دہی  میں پانی ملانے سے متعلق اصولی بات یہ ہے کہ دہی  میں پانی ملاکر بیچنے کی ممانعت اُس وقت ہے جب کہ پانی ملے ہوئے دہی کو خالص دہی کہہ کر بیچا جائے اَگر گاہک کو پہلے ہی بتادیا جائے کہ اس میں پانی ملا ہوا ہے اور اُس کی اتنی قیمت ہے، اور گاہک اس کو بخوشی خریدے، تو شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے، اور اس طرح کے کاروبار میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اسی طرح  گاہک کے علم میں ہے کہ پانی ملے دودھ سے دہی  تیار کی جاتی ہے جیسا کہ عرف ہے  تو کوئی حرج نہیں، لیکن اسے خالص دودھ  سے بنی ہوئی دہی  کہہ کر فروخت کرنا دھوکہ دہی میں آئے گا، جوکہ جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ