23 Apr, 2024 | 14 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3013

August 16, 2022

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته مفتی صاحب میرا سوال ہے کے ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی وجہ سے میرے بال بہت ذیادہ گر رہے ہیں عام طور سے ذیادہ اور بہت روکھے اور کم ہو گۓ ہیں سر کی جلد نمایاں ہو رہی ہے خاص طور پہ نیچے سے بہت کم ہوگۓ ہیں. تو اگر حکیم کہیں کے بال چھوٹے کرلیے جائیں اور ساتھ علاج. کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ یاں دوا کو اختیار کیا جاۓ تاکہ بال اچھے ہوجائے، اور اگر اجازت ہے تو کتنے کاٹنے کی اجازت ہے. جزاكم الله خيرا

Answer #: 3013

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں علاج کی غرض سے بال کی نوکیں کاٹ سکتی ہے۔البتہ   اگر حکیم صاحب بہت زیادہ بال کاٹنے کاکہیں تو ساری صورت حال لکھ کر دوبارہ سوال  پوچھ لیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ