29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2963

May 20, 2022

اسلام وعلیکم میرا یہ سوال ہے کہ میرا شوہر کبھی دو دن کبھی ایک دن گھر سے باہر رہتے ہیں اور جب وہ واپس آتے ہیں تو کیا میرا حق نہیں بنتا میں ان سے پوچھوں کہ وہ گھر کیوں نہیں آئے ؟ میں جب بھی ان سے پوچھتی ہوں وہ مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرا کوئی حق نہیں بنتا پوچھنے کا کیا یہ صحیح ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں

Answer #: 2963

الجواب حامدا ومصلیا

مرد کا کئی کئی دن گھر سے باہر رہنا اگر کسی دینی و دنیاوی ضرورت سے نہیں تو نہایت خسارے کی بات ہے لیکن بیوی کا بار بار پوچھنا مزید لڑائی جھگڑے کا باعث بننے کا اندیشہ ہے لہذا عورت کو اس موقع پر انتہائی سمجھداری اور دانشمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے کہ گھر کا ماحول مزید خرابی کی طرف نہ چلا جائے اس سلسلے میں کسی شیخ اور مربی  سے مشورہ بھی کیا جاسکتا ہے نیز اصلاحِ احوال کے لیے مناسب رویہ کے ساتھ شوہر کو فکر مند کرنے کی کوشش بھی کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ