24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2951

April 30, 2022

السلام علیکم ہماری کالج کی تفریحی ٹرپ جارہی ہے سیالکوٹ سے مری ۔ اس میں صرف لڑکیاں جارہی ہیں اور ساتھ حفاظت کے لیے اور انتظامی کاموں کے لیے عورت معلمات اور شاید ایک مرد معلم جارہے ہیں۔ ہمارے گروپ میں سب تقریباً پردہ دار لڑکیاں ہیں۔ ایک رات کا ٹھہرنا بھی ہوگا ۔ میں جانا چاہتی ہوں کیا یہ جائز ہے؟

Answer #: 2951

الجواب حامدا ومصلیا

عورت کے لیے سفرِ شرعی کی مسافت( 77.24 کلومیٹر) یا اس سے زائد مسافت بغیر محرم کے سفر کرنا شرعاً ممنوع ہے اور سفر کرنے کی صورت میں وہ گناہ گار ہوگی، جس پر  توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے۔

  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلﷺنے ارشاد فرمایا: کوئی مرد کسی عورت سے تنہائی میں نہ ملے اور کوئی عورت سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو، تو ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ میرا نام فلاں فلاں غزوے (جہادی لشکر) میں لکھا گیا ہے، اور میری بیوی حج کے لیے نکل چکی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: اب تم اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔ ( بخاری ومسلم(

لہذا صورت مسؤلہ میں  اپنے  شہر سے   سیر و تفریح کے لیے بھی سفرِ شرعی کی مسافت( 77.24 کلومیٹر) یا اس سے زائد مسافت بغیر محرم کے سفرکرنا جائز نہیں ہے ۔

بہتر ہے کہ سیر تفریح کے لیے محرم رشتہ دار جیسے سگا بھائی یا والد وغیرہ کے ساتھ جائیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ