20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2845

August 12, 2021

Kia hazrat ali rz imam hn ? Or kese un ko imam kha jata hy ?

Answer #: 2845

الجواب حامدا ومصلیا

حضرت علی رضی اللہ  عنہ کو ’’امام‘‘ کہنے میں کوئی  گناہ نہیں ہے، اور ’’امام‘‘ کا معنی  ’’بڑاپیشوا‘‘ اور ’’مقتدیٰ‘‘ کےہیں۔

لیکن یہ بھی یاد رہے کہ شیعہ مذہب جن اکابر کو امام کہتا ہے بلاشبہ وہ سب اہل سنت والجماعت کے اکابر اور مسلمانوں کی آنکھوں کا نور تھے، وہ سب، صحابہ اور تابعین کے طریقہ کے پیروکار تھے، لیکن شیعہ مذہب ان اکابر کو امام معصوم جانتا ہے اور اس مذہب کا یہ امامت کا نظریہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت ونبوت کے سراسر خلاف ہے،اس لیے اگرچہ لفظ ’’امام‘‘ کا اطلاق ان اکابر پر کیا جاسکتا ہے،لیکن چونکہ  شیعہ لفظ امام کا اطلاق ان حضرات کی جماعت مقدسہ پر معصوم ہونے کے لحاظ سے کرتے ہیں، اس لیے اگر کوئی  شخص یہ کہنے سے  اجتناب کرے تو  بہت بہتر ہے۔

والتشبه بأھل البدع منھي عنه فتجب مخالفتهم (رد المحتار: ۱۰/۴۸۴، کتاب الخنثی)

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ