25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2753

February 27, 2021

1 ۔ کیا ہیلتھ انشورنس کروانا یا لینا اسلام مے جایز ہے؟ اسکے بارے مے بتا دیں۔ 2 مینے اپنی کمائی مے سے 10℅ اللّه کے لئے خرچ کرنے کا ۔ ارادہ۔ کیا ہوا ہے اور الحمداللہ میں کرتا بھی ہوں ١٠% خرچ کیا میں اسے صرف صدقے کی نیت سے نکالو یا میں اسے۔ مسجد مے بھی لگا سکتا ہو اور کسی گریب کو بھی دے سکتا ہو؟

Answer #: 2753

الجواب حامدا ومصلیا

  1. ہیلتھ انشورنس میں قمار (جوا)  اور ربوا(سود)کے معنی پائے جاتے ہیں، "جوا" اور"سود" دونوں کی حرمت قرآن وحدیث سے ثابت ہے،اس لیے ہیلتھ انشورنس کرانا جائز نہیں ہے۔

ہیلتھ انشورنس اگرکمپنی کی طرف سے ضروری ہے  تواس کے بارے میں   دوبارہ پوچھ لیں۔

  1. اگر آپ نے صرف دل میں ارادہ کیا تھا باقاعدہ طور پر آپ نے نذر نہیں مانی تھی جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے  تو اس کی رقم آپ مسجد میں بھی لگا سکتے ہیں، اگر آپ نے زبان سے کہا کہ اتنے فیصد نفع  صدقہ کروں گا تو  پھر اس صورت میں آپ یہ رقم مسجد میں نہیں لگا سکتے  ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ