24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2743

February 07, 2021

یہ درودوسلام والا درودشریف زادالسعید میں حدیث مبارکہ نمبر 17 کا حصہ مبارک ھے - فضایل درودوسلام میں بھی ھے اللهم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم سعایہ کے حوالہ سے خواب آنےسے کچھ دن پہلے دن کے وقت اللہ سے دعا کی تھی اللہ میری رھنمائی فرمائیں درودوسلام کونسا پڑھا کروں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہو خواب میں زاعفرانی رنگ اور زیر زبر کی ساتھ میں نے اور میرے بیٹے محمد عبداللہ عاطف نے پڑھا 2 - خواب کی تعبیر کیا ھے 3 - کیا یہ درودشریف مستنعد حدیث مبارکہ سے صیح ثابت ھےاور یہ ظعیف حدیث مبارکہ تو نہیں 4 - کیا اسکو مستقل پڑھنا اور لوگوں کو پڑھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے؟

Answer #: 2743

یہ درودوسلام والا درودشریف زادالسعید میں حدیث مبارکہ نمبر 17 کا حصہ مبارک ہے - فضائل درودوسلام میں بھی ہے اللهم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم سعایہ کے حوالہ سے خواب آنےسے کچھ دن پہلے دن کے وقت اللہ سے دعا کی تھی اللہ میری راہنمائی فرمائیں درودوسلام کونسا پڑھا کروں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہو خواب میں زعفرانی رنگ اور زیر زبر کی ساتھ میں نے اور میرے بیٹے محمد عبداللہ عاطف نے پڑھا۔ خواب کی تعبیر کیا ہے؟

کیا یہ درودشریف مستند حدیث مبارکہ سے صحیح ثابت ہےاور یہ ضعیف حدیث مبارکہ تو نہیں؟

کیا اسکو مستقل پڑھنا اور لوگوں کو پڑھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

درود شریف کے بہت سے صیغے اور طریقے منقول ہیں،  علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب لکھی ہیں، البتہ یہ ضروری نہیں کہ وہ  تمام کلمات آنحضرت ﷺ سے بعینہٖ منقول ہوں، بلکہ کسی بھی درست مفہوم پرمشتمل کلمات سے درود پڑھ سکتے ہیں اور اس سے حکم کی تعمیل اور درود و سلام پڑھنے کاثواب حاصل ہوجاتاہے، مگر ظاہر ہے کہ جو الفاظ خود حضور ﷺ سے منقول ہیں وہ زیادہ بابرکت و باعثِ اجر ہیں۔ ان میں درودِ ابراہیمی دوسرے درودوں کی بہ نسبت افضل ترین کلمات پر مشتمل ہے، اور اس کے صیغے تمام درودوں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، رسولِ کریم ﷺ نے نمازوں کے لیے اس درورد کا انتخاب فرمایاہے، لہذا نمازوں میں اور نماز کے باہر اس درود پاک کا وِرد زیادہ افضل ہے۔

صحیح بخاری میں حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیؒ سے منقول ہے کہ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ  سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تجھے ایسا ہدیہ نہ دوں جو میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا؟میں نے کہا: کیوں نہیں، ضرور ہدیہ کیجیے! تو انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ  آپ اور اہلِ بیت پر کیسے درود بھیجا جائے؟ اس لیے کہ تحقیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھادیا کہ ہم آپ پر کیسے سلام بھیجیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہاکرو:

’’أللّٰهم صل علٰى محمد وعلٰى أٰل محمد كما صلیت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیْم إنك حمید مجید أللّٰهم بارك علٰى محمّد و على أٰل محمد كما باركت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیم إنك حمید مجید‘‘.

(صحیح بخاری، باب الصلوٰۃ علی النبی ﷺ، ج:1، ص:477) ط: قدیمی، کراچی)

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک رسالہ ’’زاد السعید‘‘   لکھا ہے،جس میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے درود شریف کے تقریبًا وہ تمام الفاظ اور صیغے جمع فرمادیے ہیں، جو حضورِ اقدس  ﷺ سے ثابت ہیں، اس كو پڑھتے رہنا بھی بہت  مفید رہے گا، ان شاءاللہ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏05‏ رجب‏، 1442ھ

‏18‏ فروری‏، 2021ء