28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2715

December 17, 2020

اسلام و علیکم ۔۔پوچھنا تھا کہ میرے ٤ بچے ھیں ۔جو ١٢ سال کی بڑی بیٹی ہے باقی چھو ٹ ے ہیں ۔میرے لیے چا لیس دن کے لیے جماعت میں جانا چاہیے یا ۔بچوں کی تربیت زیادہ ضروری ہےجب کہ بچوں کو چھوڑنے کا مناسب انتظام بھی نہیں ۔پلیز راہنما ای فرمائیں ۔

Answer #: 2715

السلام  علیکم ۔۔پوچھنا تھا کہ میرے ٤ بچے ہیں ۔جو ١٢ سال کی بڑی بیٹی ہے باقی چھو ٹے ہیں ۔میرے لیے چا لیس دن کے لیے جماعت میں جانا چاہیے یا بچوں کی تربیت زیادہ ضروری ہےجب کہ بچوں کو چھوڑنے کا مناسب انتظام بھی نہیں ۔پلیز راہنما ئی فرمائیں ۔

الجواب حامدا ومصلیا

تبلغی جماعت میں  وقت لگانا چاہیے، اس میں انسان کا   بہت زیادہ فائدہ ہے، آخرت بن جاتی ہے، اگر کسی وجہ سے (مثلاً بیٹیاں جوان ہیں وغیرہ) جماعت میں وقت لگانا مشکل ہو تو اپنے گھر میں فضائل اعمال اور بہشتی زیور وغیرہ کی تعلیم کرتے رہنا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

02 ‏ رجب‏، 1442ھ

‏15‏ فروری‏، 2021ء