Question #: 2661
August 02, 2020
السلام علیکم عورت کا چہرے کا مساج کرانا کیسا ہے
Answer #: 2661
الجواب حامدا ومصلیا
عورت اپنے چہرے کا مساج خود کر لے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر کسی اور سے کروانا ہے تو شرعی حدود و مقاصد کا خیال رکھتے ہوئے عورت، عورت ہی سے مساج کروائے، مرد سے مساج کرانا حرام ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
20 ربیع الأوّل، 1442ھ
07 نومبر، 2020ء