24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2639

June 30, 2020

kia Umer (R.A.) series dekhna jaiz hai ?? Umer (R.A.) series Hazrat Umer (R.A.) k dor e khilafat pr aik drama banaya hai. aur is drama k sub actors muslim hain. baraye meherbani bata dijiye JAZAKALLAH.

Answer #: 2639

کیا عمر سیریز دیکھنا جائز ہے؟؟ عمر سیریز حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت پر ایک ڈرامہ بنایا گیا ہے اور اس ڈرامہ کے سب ایکٹرز مسلمان ہیں؟ برائے مہربانی بتا دیجیے، جزاک اللہ خیرا

الجواب حامدا ومصلیا

انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جیسی مقدس اور معزز ہستیوںکی  خیالی تصاویربنانااوران کے کردار اور سیرت کو  فلموں اور ڈراموں کے  اندازمیں پیش کرنااوردیکھنا سخت گناہ کبیرہ ہےجس سےتوبہ واستغفاراورمکمل اجتناب لازم ہے ، اگرچہ اس ڈرامہ کے سب ایکٹرز مسلمان ہوں۔

نیزان فلموں میں بہت سی خرابیاں اورمفاسد ایسےبھی ہیں جن کی وجہ سے بعض صورتوں میں العیاذباللہ انبیاءکرام علیہم السلام وصحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کی توہین وتذلیل لازم آتی ہے اور ارادۃً و قصداًانبیاءکرام کی توہین کفر ہے۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار مفاسد ہیں جنہیں ایک عقل سلیم رکھنے والا شخص کبھی بھی اپنے انبیاءِ کرام علیہم السلام وصحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین  کے ساتھ منسوب کرناگوارا نہیں کرتا،اسی طرح اسلام بھی واہیات اور کفر تک پہنچادینے والے طریقوں سے انبیاء کے احکامات کی تبلیغ کی اجازت نہیں دیتا، اس لئے ایسی فلم بنانا ،دیکھنا اور دکھاناسخت ناجائز اور حرام ہے مسلمانوں کواس سے سختی کےساتھ پرہیز کرنا چاہیےبلکہ مسلم حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسی فلموں پر پابندی عائد کرکےلوگوں کو اس کے دیکھنے،دکھانے،رکھنےیاآئندہ اس قسم کی فلموں کی نمائش کے سدباب کاانتظام کرے۔

وقال الله تعالي: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ. (النور : 21)

وَذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَلَهْوًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَذَكِّرْ بِهِ أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ وَإِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَا يُؤْخَذْ مِنْهَا أُولَئِكَ الَّذِينَ أُبْسِلُوا بِمَا كَسَبُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ. (الأنعام : 70)

التفسير المظهرى – (1 / 2692)

يا أيها الذين آمنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان أى اثاره باشاعة الفاحشة….ومن يتبع خطوات الشيطان فإنه يأمر بالفحشاء أى ما أفرط قبحه عقلا ونقلا والمنكر أى ما أنكره الشرع

التفسير المنير للزحيلي – (7 / 249)

وَذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ ..أي دع أيها الرسول ومن تبعك من المؤمنين وأعرض عن هؤلاء المشركين الذين يتلاعبون بدينهم بعبادة الأصنام، يصنعونها ثم يأكلونها، فقد أضاعوا عمرهم فيما لا يفيد وهذا هو اللعب، وشغلوا أنفسهم عن العمل المفيد وهذا هو اللهو، وغرتهم الدنيا الفانية، وآثروها على الحياة الباقية، واشتغلوا بلذات الدنيا الحقيرة، فخاضوا في آيات اللّه بدلا عما كان يجب عليهم من فهمها وتدبرها وامتثالها.

تکملة فتح الملهم:(۱۶۴/۴)

واما التلفزيون والفديو فلا شک فی حرمة استعمالها بالنظر إلی ما يشتملان عليه من المنکرات الکثيرة من الخلاعة والمجون والکشف عن النساء المتبرجات او العاريات وما إلی ذلک من أسباب الفسوق.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏۲۷‏ محرّم الحرام‏، ۱۴۴۲ھ

‏16‏ ستمبر‏، 2020ء