29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2533

December 15, 2019

Assalam o Alikum mufti sahib Mujhy te jan’na hai k agr insan namaz b par le Quran b parle ..zikar izkar b mar lee ..us k bad waqt guzari k liye television par 1,2ghanta drama dekh le to kiya ye jaiz hai??

Answer #: 2533

السلام علیکم مفتی صاحب مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر انسان نماز بھی پڑھ لے، قرآن بھی پڑھ لے، ذکر اذکار بھی کر لے۔ اس کے بعد وقت گزاری کے لیے ٹیلی وژن پر ایک دو گھنٹہ ڈرامہ دیکھ لے تو کیا یہ جائز  ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

وقت گذارنے لیے بھی ڈرامہ دیکھنا جائز نہیں ہے۔ اس کو چاہیے کہ  اس فارغ اوقات میں دین سیکھے اور بزرگوں کے بیانات سنے ۔ وقت بھی گذر جائے گا اور آخرت بھی سنور جائے گی۔ یا کم از کم مباح و جائز تفریح میں وقت خرچ کرے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏08‏ جمادى الثانی‏، 1441ھ

‏03‏ فروری‏، 2020ء