29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2403

March 30, 2019

Assalamualaikum Meri ladki ko jinn ka asar hai aur bohat satata hai namaz nai padne deta namaz m ladki uchalte aur sar hilate bat bhi karta aur kahta k mai nahi jaonga mai is ladki ko mardonga etc etc iman kharab karonga .. ladki panch waqt ki namaz padti hai aur suba sham k azkar karti hai quran badi mushkil se padti hai hum bohat ruqya karae par isse jan nahi chuti . Iski waje se ladki ki shadi nahi horahi aur vo kuch kaam nahi karsakti aur kahin bahar nahi jasakti. Hum depression ki dawa bhi khilarai . Please koi aisa tariqa bataiye ke is shaitan se jaan chutai aur isko jism se kaise nikale?? Jazakallah

Answer #: 2403

السلام علیکم!  میری لڑکی کو جن کا اثر ہے اور بہت ستاتا ہے، نماز نہیں پڑھنے دیتا نماز میں لڑکی اچھلتی اور سَر ہلاتی ہے،  بات بھی کرتا  ہےاور کہتا کہ میں نہیں جاؤنگا میں اِس لڑکی کو ماردونگا وغیرہ۔ ایمان خراب کرونگا . . لڑکی پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے اور صبح شام کے اذکار کرتی ہے قرآن بھی مشکل سے پڑھتی ہے ہم نے بہت رقیہ کرائی پر اس سے جان نہیں چھوٹی۔ اسکی وجہ سے لڑکی کی شادی نہیں ہورہی اور وہ کچھ کام نہیں کرسکتی اور کہیں باہر نہیں جاسکتی۔ ہم ڈپریشن کی دوا بھی کھلا رہے۔ پلیز کوئی ایسا طریقہ بتائیے كہ اِس شیطان سے جان چھوٹے اور اس کو جسم سے کیسے نکالیں ؟؟ جزاک اللہ

الجواب حامدا ومصلیا

صبح و شام کی دعائیں پڑھنے  کا اہتمام کریں اور مندرجہ ذیل وظیفہ صبح وشام سات سات مرتبہ کریں، اور اس لڑکی کے  جسم پر اور پانی پردم کرکے ہر وقت یہی پانی  پلائیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک برتن میں پانی پھر لیں،اور یہ وظیفہ کرکے اس میں پھونک ماردیں، پھر پینے والے پانی میں اس سے تھوڑا تھوڑاپانی ملاتے جائیں۔

 وظیفہ یہ ہے:

پہلے تین مرتبہ درود شریف، پھر سات مرتبہ سورت الفاتحہ اور سورۃ البقرہ کی آیت نمبر5 ،  وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ، تک، پھر  سات مرتبہ آیت الکرسی ، پھر سات مرتبہ سورت البقرہ کا آخری رکوع، ’’آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ‘‘  سے آخر تک پڑھیں،اس کے بعد سات سات مرتبہ سورت الکافرون، اور آخری تین سورتیں پڑھیں،اس کے بعد تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کے  جسم پر دم کریں، اور پانی پر دم کرکے اپنے پاس پانی محفوظ کرلیں اور جب پیاس لگے تو یہی پانی پلائیں۔

حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ کی ترتیب دی ہوئی  منزل ہر  روز پڑھیں، جتنا زیادہ  پڑھیں گے، انشاءاللہ اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔اور گھر میں  سورۃ البقرۃ ، سورۃ یسین، سورۃ رحمن،  سورۃ جن، اور سورۃ المزمل کی  آڈیو تلاوت اونچی آواز میں لگائیں۔ ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعاکاخوب اہتمام کریں،  گھر میں نیکی کا ماحول بنائیں، علماء کرام کے بیانات اور  وعظ و نصیحت کو سنا کریں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۰۱ ، شعبان المعظم ، ۱۴۴۰ھ

08 ، اپریل ، 2019ء