24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2293

September 24, 2018

Is it permissable in Islam to use emojis which represent human face??

Answer #: 2293

الجواب حامدا و مصلیا

انسانی شکل کے مشابہ موبائل کارٹونز کا استعمال بلاضرورت و حاجت درست نہیں بلکہ ان کے بجائے دعائیہ کلمات کو استعمال کیا جائے جو خوشی ، غمی اور حیرت کے موقع پر استعمال کیے جائے ہیں تاکہ اسلامی اقدار کو فروغ ملے۔

خوشی کے موقع پر الحمد للہ، غمی کے موقع پر انا للہ و انا الیہ راجعون اور حیرت کے موقع پر سبحان اللہ کہنا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏12‏ صفر‏، 1440ھ

‏23‏ اکتوبر‏، 2018ء