28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2570

March 22, 2020

Assalamualikum Mufti sahab jasay Kay mukhtalif Arab mumalik Kuwait ma ya azan horahi Ha “assaltu fi rihalakum " or ya prophet Kay zamany say sabit Ha ..... or hamaray ulmay deen kehtay Han namaz chorna jamat day aysa kisi duor ma nahi hoa or ya kahin say sabit nahi ... plz is ka jawab day day

Answer #: 2570

السلام علیکم! مفتی صاحب جیسے کہ مختلف عرب ممالک کویت میں یہ آذان ہو رہی ہے "الصلاۃ فی رحالکم"  کیا یہ حضورﷺ کے زمانےسے ثابت ہے؟ اور ہمارے علماء دین کہتے ہیں جماعت سے نماز چھوڑنا کسی دور میں نہیں ہوا اور یہ کہیں سے ثابت نہیں ۔۔۔ براہ مہربانی اس کا جواب دے دیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

’’الصلاۃ فی رحالکم‘‘ حدیث سے ثابت ہے۔  یہ جو علماء کرام فٖرماتے   ہیں کہ  ’’جماعت سے نماز چھوڑنا کسی دور میں نہیں ہوا اور یہ کہیں سے ثابت نہیں‘‘ اس کا مطلب ہے بلاعذر  جماعت سے چھوڑنا  ثابت نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏30‏ شوّال‏، 1441ھ

‏22‏ جون‏، 2020ء