25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1650

July 12, 2016

Ghusl kis tarah totta hai.... Ghusl karna kis halat may lazamy hai. Our ghusl karnay ka tariqa kya hai....

Answer #: 1650

غسل کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟غسل کرنا کس حالت میں لازمی ہوتا ہے؟ غسل کا طریقہ کیا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

درج ذیل چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے:

1-  منی کے نکلنے سے، چاہے سونی کی حالت میں نکلے یاجاگنے کی حالت میں ، بے ہوشی کی حالت میں یا ہوش کی حالت میں، جماع سے یا بغیر جماع کے، کسی غلط خیال وتصور سے یا خاص عضو کو حرکت دینے سے یاکسی اور وجہ سے ۔

2-   ہمبستری کرنے سے ، خواہ منی نکلے یا نہ نکلے۔

3-   عورت جب حیض سے پاک ہوجائے۔

4-   عورت جب نفاس سے پاک ہوجائے۔

غسل میں تین چیزیں فرض (ضروری )ہیں:

1-  اس طرح کلی کرنا کہ کہ پوری منہ میں پانی پہنچ جائے۔

2-   ناک میں پانی ڈالنا کہ ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچ جائے۔

3-  پوری بدن پر پانی بہانا۔

غسل کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ غسل کرنے والاسب سے پہلے گٹوں تک اپنے دونوں ہاتھ دھو لے، اس کے استنجا کرے ، اس کے بعد جسم کے کسی حصہ پر نجاست لگی ہوئی ہو تو اس کو دھوکر ختم کردے، پھر اس کے بعد  سنت کے مطابق مکمل وضو کرے۔ وضو کے بعد تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالے، اس کے بعد تین مرتبہ دائیں کندھے پر پانی ڈالے ،اس کے بعد بائیں کندھے پر تین مرتبہ اس طرح  پانی ڈالے کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے۔

الدر المختار (1/ 159)

( وفرض ) الغسل ( عند ) خروج ( مني ) من العضو وإلا فلا يفرض اتفاقا لأنه في حكم الباطن ( منفصل عن مقره ) هو صلب الرجل وترائب المرأة ومنيه أبيض ومنيها أصفر فلو اغتسلت فخرج منها مني إن منيها ( بشهوة ) أي لذة ولو حكما كمحتلم ولم يذكر الدفق ( و ) عند ( إيلاج حشفة ) هي ما فوق الختان ( آدمي ) احتراز عن الجني يعني إذا لم تنزل وإذا لم يظهر لها في صورة الآدمي كما في البحر ( أو ) إيلاج ( قدرها من مقطوعها ) ولو لم يبق منه قال في الأشباه لم يتعلق به حكم ولم أره ( في أحد سبيلي آدمي ) حي ( يجامع مثله ) سجيء محترزه ( عليهما ) أي الفاعل والمفعول ( لو ) كان ( مكلفين ) ولو أحدهما مكلفا فعليه فقط دون المراهق لكن يمنع من الصلاة حتى يغتسل ويؤمر به ابن عشر تأديبا ( وإن ) وصلية ( لم ينزل ) منيا بالإجماع ( و ) عند ( رؤية مستيقظ ) خرج رؤية السكران والمغمى عليه المذي منيا أو مذيا ( وإن لم يتذكر الاحتلام ) ( أولج حشفته ) أو قدرها( و ) عند ( انقطاع حيض ونفاس ) .

الدر المختار (1/ 156)

( وسننه ) ( البداءة بغسل يديه وفرجه ) ( وخبث بدنه إن كان ) عليه خبث لئلا يشيع ( ثم توضأ ) أطلقه فانصرف إلى الكامل( ثم يفيض الماء ) على كل بدنه ثلاثا مستوعبا من الماء المعهود في الشرع للوضوء والغسل ( بادئا بمنكبه الأيمن ثم الأيسر ثم برأسه ثم ) على ( بقية بدنه مع دلكه ) ندبا وقيل يثني بالرأس وقيل يبدأ بالرأس وهو الأصح( ثم الأيسر ) أي ثلاثا أيضا وقوله ثم برأسه أي يغسله مع بقية البدن ثلاثا أيضا كما في الحلية وغيرها خلافا لما يفيده كلام المتن من غسله الرأس وحده .

واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۶؍شوال؍۱۴۳۷ھ

۲۱؍جولائی ؍۲۰۱۶ء