Question #: 1508
February 15, 2016
Answer #: 1508
مہربانی فرماکرغسل کامسنون طریقہ بتلادیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب
غسل کا مسنون طریقہ:
غسل کرنے والے کو چاہیے کہ پہلے گٹوں تک ہاتھ دھوئے،پھر استنجاء کرے،ہاتھ اور استنجے کی جگہ پر نجاست ہویانہ ہو،پھر بدن پر جہاں نجاست لگی ہو وہ پاک کرے پھر وضو کرے،وضو کے بعد تین مرتبہ اپنے سرپر پانی ڈالےپھر تین مرتبہ دائیں کندھے پر پھر تین مرتبہ بائیں کندھے پر اس طرح پانی ڈالے کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے۔
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمن عفی عنہ
عبد النصیر عفی عنہ معہدالفقیر الاسلامی جھنگ
معہد الفقیر الاسلامی جھنگ 7/5/1437ھ