Question #: 1405
November 01, 2015
Answer #: 1405
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!لیڈی ڈاکٹر کے لئے، اگر میں گائنی کیس کے اندر شرمگاہ میں ہاتھ ڈال کر چیک کروں اور دستانے پہنے ہوں تو میرے اوپر غسل واجب ہوگا یا مجھے نمازسے پہلے وضولوٹانا ہوگا ۔اگر میں بچہ ڈلیور کروں اور میں نے دستانے پہنے ہوں پھر مجھے نماز سے پہلے غسل کرنا ہوگا یا وضو؟اگر میری مریضہ نے شرمگاہ کے اندر کریم لگائی یا اپنا اندرونی معانیہ گائنی کا کروایاتو اس کو غسل کرنا ہوگا یا وضو ؟جزاک اللہ الخیر اواحسن الجزاء
الجواب باسم ملھم الصواب
اس سے آپ پر نہ غسل واجب ہوگا نہ وضو۔البتہ چیک اَپ کروانےوالی عورت کا وضو ٹوٹ جائے گا لہذا اسےنماز سے پہلے صرف وضو کرنا ہو گا ۔ اگرمریضہ اپنی شرمگاہ میں خود کریم لگائے یا گائنی کا معائنہ کروائے تو اس سے بھی اس پر صرف وضو لازم ہوگا نہ کہ غسل۔
لا يجب الغسل بخروج المذي والودي۔۔۔۔۔( و ) منها ( إدخال أصبع ونحوه ) كشبه ذكر مصنوع من نحو جلد ( في أحد السبيلين ) على المختار لقصور الشهوة۔ (مراقی الفلاح:1/52)
والمعانی الناقضۃ للوضوء:کل ماخرج من السبیلین الخ ۔۔۔۔ (مختصرالقدوری:18)
ينقض الوضوء اثنا عشر شيئاً: ما خرج من السبيلين إلا ريح القبل في الأصح، وولادة من غيررؤية دم…(الفقہ الاسلامی وادلتہ:/384
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان عفی عنہ
عبد النصیر عفی عنہ معہدالفقیر الاسلامی جھنگ
معہد الفقیر الاسلامی جھنگ 5/2/1437ھ