25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2299

October 13, 2018

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ میرا سوال آپ سے یہ ہیکہ کیا حکیم طارق چقتائی صاحب ایک معتبر شخص ہیں ۔اور کیا انکے وظائف پرعمل صحیح ہوگا یا نہیں۔

Answer #: 2299

الجواب حامدا و مصلیا

۱۔۔۔وظائف قرآنی آیات ، احادیثِ مبارکہ کی دعاؤں یا ایسے کلمات پر مشتمل ہوں جن کے معانی سمجھ میں آسکتے ہوں اور ان کا مفہوم شریعت کے مطابق ہو ۔

۲۔۔۔ ان میں غیر اللہ سے مدد نہ مانگی گئی ہو  یعنی شرکیہ یا مُوہمِ شرک کلمات ان میں نہ ہوں  نیز ان کلمات کا مفہوم مبہم اور غیر واضح نہ ہو ۔

۳۔۔۔یہ عقید ہ نہ ہو کہ یہ بذاتِ خود مؤثر ہیں ، بلکہ عقیدہ یہ ہو کہ اصل مؤثر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ، اور اللہ تعالی ہی شفا عطا فرماتے ہیں۔

لہٰذاجووظائف یاعمل ان شرائط کےمطابق ہوتواس کےذریعہ جائزکاموں میں لوگوں کوفائدہ پہنچانے کےلئےعمل کرناجائزہے۔

نوٹ: حکیم طارق محمود عبقری چقتائی اور عبقری رسالہ میں غیرمستند باتیں کثرت سے بیان اور  نشرکرتے رہتے  ہیں، اس لئے ان کی دینی باتیں پڑھنے  اور سننے سے ہی احتیاط کریں اور اگر کبھی ان کی کوئی بات سامنے آجائے تو مستند علماء سے تصدیق کرکے عمل کریں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ