Question #: 1533
March 09, 2016
Answer #: 1533
بسم اللہ الرحمٰن الرحيم
السلام علیکم!
کیا یہ حدیث صحیح ہے یا جھوٹ؟ کہ ایک دفعہ آپ ﷺ غزوہ سے واپس آرہے تھے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: اب ہم جہادِ اصغر سے جہادِ اکبر کی طرف جارہے ہیں۔ کسی نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! جہادِ اکبر کیا ہے؟ تو ارشاد فرمایا کہ: اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا، یعنی نفس کو گناہوں سے بچانا۔
الجواب باسم ملھم الصواب
بعض کے نزدیک یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے اور بعض اسے ابراھیم بن ابی عبلہ کا مقولہ قرار دیتے ہیں۔ اسی لئے احوط یہ ہے کہ اسے بطور حدیث نہ ذکر کیا جائے۔
"2460 - " رجعنا من الجهاد الأصغر إلى الجهاد الأكبر ".منكر
قال الحافظ العراقي في " تخريج الإحياء " (2/6) :" رواه البيهقي في " الزهد " من حديث جابر، وقال: هذا إسناد فيه ضعف ".
وقال الحافظ ابن حجر في " تخريج الكشاف " (4/114 - رقم 33) : بعد أن حكى كلام البيهقي فيه:" وهو من رواية عيسى بن إبراهيم عن يحيى بن يعلى عن ليث بن أبي سليم، والثلاثة ضعفاء، وأورده النسائي في " الكنى " من قول إبراهيم بن أبي عبلة أحد التابعين من أهل الشام".
قلت: عيسى بن إبراهيم هو البركي، وقد قال فيه الحافظ في " التقريب ": " صدوق ربما وهم "، فإطلاقه الضعف عليه - كما سبق - ليس بجيد. وهذا هو الذي اعتمده الحافظ؛ أنه من قول إبراهيم هذا، فقد قال السيوطي في "الدرر"(ص170) : " قال الحافظ ابن حجر في " تسديد القوس ": هو مشهور على الألسنة، وهو من كلام إبراهيم بن أبي عبلة في " الكنى " للنسائي ".(سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة:5/ 478 - 479)
الجواب صحیح واللہ اعلم بالصواب
مفتی عبدالوہاب عفی عنہ سید عمر اظہر عفی عنہ
مفتی عبدالنصیر عفی عنہ معہدالفقیرالاسلامی جھنگ پاکستان
معہدالفقیرالاسلامی جھنگ ۱۱ جمادی الاخری ۱۴۳۷ھ