25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2468

June 16, 2019

Assalam O Alaikum Hazrat. Kia biwi ka apnay shohar k intaqal k baad shohar ki wirasat mai hissa hota hai ya sirf wirasat sirf us shakhs k bacho mai taqseem ho gee? Agar jis shaks ka intaqal howa us nay apni zindagi mai hee apni biwi k name par kuch jaidad muntaqil kar dee ho aur baqi hissa apnay name par rakka ho to us shaks k intaqal k baad us k hissa sirf us k bacho mai muntaqil ho ga ya us shaks ki biwi bhi wirasat mai hiiisay daar hai?

Answer #: 2468

السلام علیکم!

1-  حضرت کیا بیوی کا اپنے شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کی وراثت میں حصہ ہوتا ہے یا صرف وراثت  اس شخص کے بچوں میں تقسیم ہو گی؟

2-  اگر جس شخص کا انتقال ہوا اس نے اپنی زندگی میں ہی اپنی بیوی کے نام پر جائیداد منتقل کر دی ہو اور باقی حصہ اپنے نام پر رکھا ہو تو اس شخص کے انتقال کے بعد اس کا حصہ  صرف اس کے بچوں میں منتقل ہو گا یا اس شخص کی بیوی بھی وراثت میں حصے دار ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

1-  اپنے شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کی وراثت میں  سے اس کی بیوی کا بھی حصہ ہوتا ہے۔

2-    اپنی زندگی میں اپنی بیوی کے نام پر جائیداد منتقل کر نے کے بعد  اگر اُس نے  اپنی زندگی  میں ہی جائیداد  پر   اپنی بیوی کو  مالکانہ قبضہ  دے دیا تھا تو وہ جائیداد بیوی کی  ملکیت شمار ہوگی اور اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی۔ اگر    اس نے اپنی زندگی میں اپنی بیوی کے نام پر جائیداد منتقل کر دی اور اس نے  اپنی زندگی  میں جائیداد  پر   اس کو مالکانہ قبضہ  نہیں دیا تھا، تو وہ جائیداد مرحوم کی ملکیت شمار ہوگی اور اس میں وراثت جاری ہوگی، اور تمام ورثہ کو حصہ ملے گا۔ اور جو پلاٹ وغیرہ اس نے اپنے نام پر  اپنے پاس رکھا، وہ مرحوم کی ملکیت شمار ہوگا اور اس میں  وراثت جاری ہوگی، اور اس میں بیوی بچوں ، سب کو حصہ ملے گا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏25‏ شوّال‏، 1440ھ

‏29‏ جون‏، 2019ء