26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2379

February 24, 2019

Assalmualikum , I want to ask a question on interest on savings account. What process should be done after removal of interest (sood) from account and what duration we have to remove interest (duration weeks months etc) so that it would not corrupt halal money

Answer #: 2379

سوال

السلام علیکم !  میں سیونگ اکاؤنٹ پر نفع کے بارے میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ اکاؤنٹ پر نفع (سود) کو ختم کرنے کے بعد کیا عمل کیا جانا چاہئے اور ہم کتنی مدت(ہفتے، مہینے وغیرہ)  میں نفع کو ہٹا دیں تاکہ اس سے حلال رقم خراب نہ ہو؟

الجواب حامدا ومصلیا

پہلے تو بہتر ہےکہ ایسی غیر سودی بینک میں اکاؤنٹ کھولا جائے جو شرعی اصولوں کے مطابق مستند علماءِ کرام  کی زیر ِ نگرانی کام کررہاہو، اور سودی بینک میں اکاؤنٹ کھولنے سے پرہیز کیا جائے ، تاہم اگر کسی ایسے غیر سودی بینک میں اکاؤنٹ کھولنا کسی وجہ سے ممکن نہ ہو ، تو مروجہ سودی بینک میں غیر سودی  اکاونٹ  (مثلاً کرنٹ اکاؤنٹ ) کھولنے کی گنجائش ہے،بشرطیکہ اس سے  بھی مقصود سودی لین دین میں تعاون کرنا  نہ ہو، بلکہ اپنی رقم کا تحفظ مقصود ہو، کرنٹ اکاؤنٹ کے علاوہ دیگر کھاتوں میں چونکہ سودی معاملہ ہوتا ہے ، لہذا ان میں حفاظت کی نیت سے بھی رقم رکھنا درست نہیں ، اگرچہ سود لینے    کا ارادہ  نہ ہو ۔ اگر کسی وجہ سے سودی اکاؤنٹ کھول لیا ہو تو اس کو فوراً بند کرادینا چاہیے، اس پر جو نفع  (سود) ملا ہو اس کو  صدقے کی نیت کے بغیر،  کسی غریب اور مستحق زکوٰۃ آدمی کو  دے دینا ضروری ہے، اور اپنی اصل رقم اپنے استعمال میں لاسکتا ہے، اور سود کی وجہ سے اصل رقم حرام نہیں ہوگی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۱ ، جمادی الثانی ، ۱۴۴۰ھ

27 ، فروری ، 2019ء