19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2303

October 27, 2018

السلام عليكم ورحمة الله وبرکاته محترم مفتی صاحب دامت برکاتہم۔۔۔ ہمارے یہاں ایک جماعت بنائی گئی ھے جس کا مقصد غریب اور محتاج لوگوں کی امداد کرنا ھے ، یہ جماعت بینک اکاؤنٹ میں جو انٹرسٹ کے پیسے بینک والے دیتے ہیں ، یہ ایسے انٹرسٹ کے پیسے بھی جمع کر کے غریب اور محتاج لوگوں کی امداد کرتی ھے۔ اب سوال یہ ھے کہ کوئی بھی جماعت ایسے انٹرسٹ کے پیسے جمع کر کے محتاج لوگوں کی امداد کرنا کیسا ھے؟؟؟ جزاکم اللہ خیرا دعاؤں کا محتاج بندہ محمد منور ، حیدرآباد ، انڈیا۔

Answer #: 2303

الجواب حامدا و مصلیا

غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے  ارادہ سے ادارہ قائم کرنا اور جماعت بنانا اور اس کے مطابق خرچ کرنا بہت ہی اچھا اور بہتر کام ہے، اور اس سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہونے کی امید ہے۔ لیکن بینک میں سود لینے کی نیت سے رقم رکھنا اور اس پر ملنے والا سود لوگوں میں تقسیم کرنا جائز نہیں ہے۔ بلکہ اس رقم  کو اس اکاؤنٹ میں رکھا جائے کہ جس پر سود نہیں ملتا۔

 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏09‏ ربیع الأوّل‏، 1440ھ

‏18‏ نومبر‏، 2018ء