25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2249

July 09, 2018

Meezan Bank Bachat Account https://www.meezanbank.com/bachat-account/ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته. حضرت کیا یہ اکاونٹ میں کھول سکتا ہوں؟

Answer #: 2249

الجواب حامدا ومصلیا

ہماری  معلومات کے مطابق میزان  بینک فی ا لحال مستند علماءِکرام کی زیر نگرانی شرعی  اصولوں  کے مطابق  کام کر رہا ہے ،لہذا اس میں اکاؤنٹ کھولنا اور اس سےحاصل ہونے والےمنافع دونوں جائز ہیں ۔ اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ (میزان بچت اکاؤنٹ) مضاربت کے شرعی اصولوں کے مطابق نفع اور نقصان دونوں میں شرکت کی بنیاد پر ہوتے ہیں چنانچہ سیونگ  سرٹیفکیٹس میں اس بات کی تصریح ہوتی ہےکہ مضارب (اکاؤنٹ ہولڈر ) نفع اور نقصان دونوں میں طے شدہ شرح کے مطابق شریک ہوگا۔ لہذا میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۵؍ شوال المکرم ؍ ۱۴۳۹ھ

۱۰ ؍ جولائی؍ ۲۰۱۸ء