Question #: 2189
January 13, 2018
Answer #: 2189
میں میزان بینک میں منافع کے لیے پیسے جمع کروارہا ہوں، کیا میزان بینک سے منافع لینا جائز ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی ا لحال مستند علماءِکرام کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہے ،لہذا اس میں اکاؤنٹ کھولنا اور اس سےحاصل ہونے والےمنافع دونوں جائز ہیں ۔ اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ مضاربت کے شرعی اصولوں کے مطابق نفع اور نقصان دونوں میں شرکت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، چنانچہ سیونگ سرٹیفکیٹس میں اس بات کی تصریح ہوتی ہےکہ مضارب (اکاؤنٹ ہولڈر ) نفع اور نقصان دونوں میں طے شدہ شرح کے مطابق شریک ہوگا۔ لہذا میزان بینک میں کاؤنٹ کھولنا اور اس پر نفع لیناجائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۲۸؍ربیع الثانی؍۱۴۳۹ھ
۱۶؍جنوری؍۲۰۱۸ء